اقبال اور فلسفۂ غم

(9نومبر 2014,یومِ اقبال کے موضوع پہ   مصطفوی سٹوڈنٹس میانوالی کے زیرِ اہتمام  کی گئی تقریر)

زندگی کی سب سے بڑی متاع کیا ہے.انسان,انسان کب بنتا ہے.انسان عظیم کب بنتا ہے,انسان کی معراج کیا ہے؟
ان تمام سوالات کا جواب معرفت میں ہے اور معرفت کا راز “غم” میں ہے.
نہاں خانۂ دل سے ہمیشہ یہ آواز آتی رہتی ہے.
وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے
مری بجلی,مرا حاصل کہاں ہے
مقام اس کا ہے دل کی خلوتوں میں
خدا جانے مقامِ دل کہاں ہے
یاد رکھیے کہ انسان کے عروج و زوال کا Circle غم کے گرد گھومتا ہے.غم ایک راز کا نام ہے,ایک عطا کا نام ہے.خداوند۔تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے.
اسی غم سے زندگی کا سارا حسن ہے.اسی غم سے زندگی کی ساری حقیقت ہے.یہ غم نہ تو نماز قبول نہیں ہوتی,حج قبول نہیں ہوتا ,عبادات قبول نہیں ہوتی حتیٰ کہ اولیاء کرام فرماتے ہیں.” جو اس دنیا میں بے غم ہے ,وہ آنے والی زندگی میں غمگین ہو گا”.کیونکہ غم انسان کو اپنی ذات سے جدا کر دیتا ہے اور حرمِ دل کو خود غرضی کے بتوں سے پاک کر دیتا ہے.
ہمیں چین کی نیند کیوں آ جاتی ہے؟
معاشرہ میں ہونی والے ظلم و انصافی پہ کیوں سمجھوتہ کر لیتے ہیں؟
روتی بلکتی انسانیت کو دیکھتے ہوئے چین کا سرہانہ کیسے نصیب ہو جاتا ہے.
اس کا صرف ایک ہی جواب ہے.”غم”
دوستو! آؤ اس غم کی تلاش کریں جو ہمیں تڑپا دے,ہمارا جینا محال کر دے ,ہماری فکر میں اضطراب پیدا کر دے.
دوستو! یہی غم نماز ہے,یہی غم وضو ہے.یہ میں نہیں رہا۔علامہ اقبال نے فرمایا۔
ہے یہی میری نماز,ہے یہی میرا وضو
میری نواؤں میں ہے میرے جگر کا لہو
اور ایک دوسرے مقام پہ دعائیہ انداز میں فرمایا.
خدا تجھے کسی طوفان سے آشنا کر دے
کہ تیری بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں.
چاہے کوئی جھونپڑی میں رہ لے,اونچے اونچے محلات میں رہ لے ,اگر اس کا دل غم سے خالی ہے تو وہ خاک کا ڈھیر ہے.
پاس اگر تو نہیں ,شہر ہے ویراں تمام
تو ہے تو آباد ہیں اجڑے ہوئے کاخ و کو
اگر یہ غم نہیں تو داڑھی,جبہ,قبا رکھ کر حقیقتِ انسان اور مسلمانی کے راز سے محروم ہو.
پیکرِ نوری کو ہے سجدہ میسر تو کیا
اس کو میسر نہیں سوز و گدازِ سجود
اور آخر میں عرض ہے.
ہے سوزِ دروں سے زندگانی
اٹھتا نہیں خاک سے شرارہ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s